28 اپریل 2014 - 17:11
روشن فکری اور آگاہی میں علما کا کردار قابل تحسین ہے

نائب وزیر خارجہ نے اسلامی معاشروں میں روشن فکری اور آگاہی میں علماء اسلام کے کردار پر تاکید کی ہے.

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اسلامی معاشروں میں روشن فکری اور آگاہی میں علماء اسلام کے کردار پر تاکید کی ہے۔ "حسین امیر عبداللھیان" نے "حسان عبداللہ" کی قیادت میں لبنان کے مسلمان علماء کی کونسل کے وفد کے ساتھ ملاقات میں مشرق وسطی کے علاقے میں اسلامی بیداری کے حوالے سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وضاحت کرتے ہوئے، شام کے بحران کو اسلامی مزاحمت اور پائیدار و مضبوط محاذ کے خلاف دشمنوں کی سازش قرار دیا اور لبنان میں باطل تکفیری نظریات کے خلاف لبنان کے مسلمان علماء کی کونسل کے اقدامات منجملہ شام میں علماء کو ایک پلٹ فارم پر لانے کے حوالے سے کی جانے والی کوشیشوں کو سراہا۔ لبنان کے مسلمان علماء کی کونسل کے سربراہ نے بھی اس ملاقات میں اس کونسل کے بنیادی اھداف کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح)  کے سیاسی نظریات اور رھبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی "سید علی خامنہ ای" کے رہنما ارشادات کے دائرے میں قرار دیا اور کہا کہ اس وقت مسلم امہ کو اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

.......

/169

لیبلز